سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا سٹریٹجک اور سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق

جمعرات 22 مئی 2014 07:29

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سٹریٹجک اور سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔کمیٹی کی تشکیل کا اعلان سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کے دورہ ابو ظہبی کے موقع پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

شہزاد الفیصل وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف اور وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت پہنچے جہاں ان کا استقبال متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی چیف الشیخ محمد بن زید النہیان نے کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے فرمانروا الشیخ خلیفہ بن زیدالنہیان کو ان کی صحت یابی پر تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔سعودی اور اماراتی وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی سربراہی میں مشترکہ کمیٹی کے قیام پراتفاق کیا گیا۔ مذکورہ کمیٹی دونوں ملکوں کے سٹریٹجک اور امن وامان کے چیلنجوں کو سامنے رکھتے ہوئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :