وزیراعظم 3G اور 4G ایوارڈ کی تقریب میں آج شرکت کریں گے

جمعرات 22 مئی 2014 07:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 3G اور 4G ایوارڈ کی تقریب میں آج شرکت کریں گے‘ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلیکام اتھارٹی نے تھری جی اور فور جی کی نیلامی میں مکمل شفافیت دکھائی ہے تھری جی کی نیلامی سے 902.

(جاری ہے)

82 ملین ڈالر حاصل ہوئے ہیں جبکہ فور جی کی نیلامی سے 210 ملین ڈالر حاصل ہوں گے لائسنس کی بولی کیلئے موبی لنک‘ ٹیلی نار‘ یوفون اور زانگ نے حصہ لیا اور انہوں نے لائسنس حاصل کئے ہیں پاکستان مزید 132 ملین صارفین کو مزید جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی متعارف کرائے گا ان ایوارڈ کردہ لائسنسوں سے 260 ارب روپے اضافی ریونیو کمایا اور لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا۔

متعلقہ عنوان :