بنگلہ دیشی ٹی وی نے نیا بھانڈا پھوڑ دیا، کرکٹ کی دنیا میں نیا تہلکہ مچ گیا، کھلاڑی ہی نہیں آئی سی سی بھی سٹے بازوں سے رابطے میں ہے۔ بنگلہ دیشی ٹی وی کی آڈیو ریکارڈنگ

جمعرات 22 مئی 2014 03:46

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء) میچ فکسرز سے صرف کھلاڑی ہی نہیں بلکہ اس گھناوٴنے کھیل کو روکنے کے لیے کام کرنے والا آئی سی سی کا اینٹی کرپشن بھی رابطے رکھتا ہے، بنگلہ دیشی ٹی وی نے نیا بھانڈا پھوڑ دیا۔کرکٹ کی دنیا میں نیا تہلکہ مچ گیا، کھلاڑی ہی نہیں آئی سی سی بھی سٹے بازوں سے رابطے میں ہے۔ بنگلہ دیشی ٹی وی چینل نے نشر کی ہے ایک آڈیو ریکارڈنگ، جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والا آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا آفیسر ہے بھارتی بکیز سے۔

(جاری ہے)

دونوں کے درمیان رابطے کی یہ آڈیو ریکارڈنگ حال ہی میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران ریکارڈ کی گئی۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مذکورہ بکی کو ڈھاکا پولیس نے کچھ عرصہ قبل دھر لیا تھا۔پھر اینٹی کرپشن یونٹ کے اس آفیسر نے اسے اپنا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کی سفارش کی تھی۔ پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران دونوں کے درمیان ہوئی دوبارہ بات چیت جسے ریکارڈ کرلیا گیا۔ریکارڈنگ میں اینٹی کرپشن یونٹ کا آفیسر بھارتی بکی کو مشورہ دے رہا ہے، تمہارے لیے بہتر ہوگا کہ تم فورا بنگلہ دیش چھوڑ دو ، تمہارا چہرا شناخت ہوچکا ہے اور تمہیں آسانی سے پہچان کر دھرا جاسکتا ہے اور میرے لیے ہوگا مشکل تمہیں دوبارہ چھڑانا۔

متعلقہ عنوان :