حسنی مبارک: کرپشن کیس میں تین سال قید کی سزا،دونوں بیٹوں جمال اور علا کو چار چار سال قید سنائی گئی

جمعرات 22 مئی 2014 07:30

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء)مصر میں لگ بھگ تیس سال تک مطلق العنان حکمران کے طور پر برسر اقتدار رہنے والے حسنی مبارک کو مصر کی ایک عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اسی مقدمے میں ان کے شریک مجرم بیٹوں جمال مبارک اور علا مبارک کو چار چار سال قید کی سزا سنائی گئے ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حسنی مبارک پر ان کے بیٹوں سمیت کرپشن کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے خلاف مظاہرین کے قتل کا بھی مقدمہ ابھی عدالت میں ہے۔ تاہم مرسی کی برطرفی کے بعد حسنی مبارک اوران کے قدرے ریلیف میں آ گئے ہیں۔انہیں کرپشن کے ایک بڑے مقدمے میں تین برس کی سزائے قید اعلی عدالتوں میں چیلنج کرنے کا حق ہو گا۔ مقدمے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور ناجائز ذرائع سے آمدنی بڑھانے کے الزامات کا سامنا تھا۔ تاہم اس عدالتی فیصلے کی تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :