جائیداد کے لالچ میں سگے بیٹوں اور بھائی نے خاوند کو قتل کردیا، پولیس سے انصاف نہ ملنے پر حاملہ خاتون شوہر کے قاتلوں کے خلاف اندراج مقدمہ اور گرفتار کرانے کیلئے ہائیکورٹ پہنچ گئی

جمعرات 22 مئی 2014 07:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء)جائیداد کے لالچ میں سگے بیٹوں اور بھائی نے خاوند کو قتل کردیا پولیس سے انصاف نہ ملنے پر حاملہ خاتون شوہر کے قاتلوں کے خلاف اندراج مقدمہ اور گرفتار کرانے کیلئے ہائیکورٹ پہنچ گئی ، سائلہ جنت بی بی نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو دیدی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو دی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شادی کے بعد ملک عبدالغفور نے اسے اپنے بیوی بچوں کے پاس رکھا مگر میرے حاملہ ہونے پر ان کے بیٹے اور پہلی بیوی حمل ضائع کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے ،انکار پر مجھے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس کے بعد ہم دونوں میاں بیوی وہاڑی میں رہنے لگے اس دوران ملک عبدالغفور پر فالج کا حملہ بھی ہوگیا جس کا علاج بھی چل رہا تھا ایک روز میرے بھائی خلیل کے ساتھ کرایہ وصول کرنے کیلئے لاہور آئے تو ملک غفور کے پہلی بیوی میں سے بیٹوں عامر ، حامد وغیرہ اورملک عبدالغفور کے حقیقی بھائی حامد نور انہیں اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے جہاں انہوں نے ملک غفور پر تشدد کیا اور سادہ کاغذات پر دستخط کرالئے اور مجھے طلاق دینے کیلئے مجبور کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے انکار کرنے پر اورکروڑوں روپے کی جائیداد کے لالچ میں ملک عبدالغفور کو قتل کردیا اور ظاہر یہ کیا انہوں نے خود کشی کرلی ہے جبکہ ایک فالج زدہ شخص خود کو تین فائر کرکے کیسے خودکشی کرسکتا ہے۔میرے خاوند ملک عبدالغفور کی کاہنہ نو میں کروڑوں روپے مالیت کی زرعی جائیداد ، مارکیٹ اور دکانیں ہیں جو ملزمان ہتھیانہ چاہتے ہیں۔میں جان چھپاتی پھر رہی ہوں اور ملزمان مجھے اور میرے بھائیوں کو بھی قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور پولیس ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے۔ڈر ہے کہ ملزمان مجھے اور میرے ہونیوالے بچے کو بھی قتل کردینگے تاکہ ان کو جائیداد میں سے حصہ نہ دینا پڑے۔

متعلقہ عنوان :