فٹ بال ورلڈ کپ،ٹھیک تین ہفتے پہلے میزبان ملک برازیل کی پولیس کا چوبیس گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان

جمعرات 22 مئی 2014 03:46

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء)فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد سے ٹھیک تین ہفتے پہلے میزبان ملک برازیل کی پولیس نے چوبیس گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ہڑتال سے ملک کی چھبیس میں سے 14 ریاستیں متاثر ہوئی ہیں۔ پولیس اہلکار حکومت سے تنخواہوں میں اضافے اور کام کے بہتر حالات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جن 14 ریاستوں میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے وہاں فٹ بال ورلڈ کپ کے میچوں کا انعقاد ہونا ہے۔ عوامی سلامتی کی ذمہ دار ملٹری پولیس نے گزشتہ ہفتے شمال مشرقی شہر پرنامبوکو میں عارضی طور پر اپنی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔ ریو ڈی جینیرو میں فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر سلامتی کے بیس ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ اس شہر کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ ریو میں ہی اس بار کے فٹ بال رولڈ کپ کا فائنل تیرہ جولائی کو منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :