نیویارک کی عدالت نے ابوحمزہ کو دہشت گردی کی حمایت کا مجرم قرار دے دیا

جمعرات 22 مئی 2014 07:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء)نیویارک کی عدالت نے برطانیہ بدر کیے گئے ابوحمزہ کو دہشت گردی کی حمایت کا مجرم قرار دے دیا۔ انھیں اس جرم میں عمر قید ہوسکتی ہے۔ابوحمزہ پرالزام تھاکہ انھوں نے11 مرتبہ اغوا اور دہشت گردی کی حمایت کی تھی۔

(جاری ہے)

انھیں نوستمبر کو مین ہیٹن کی عدالت میں جج کیتھرئن فارسٹ سزا سنائیں گی۔انھیں مجرم قرار دینے کے لیے مقدمے کی سماعت 2 روز تک جاری رہی۔عدالت کی 12 رکنی جیوری نے ابوحمزہ کو مجرم قرار دینے کے لیے متفقہ فیصلہ دیا۔برطانیہ وزیرداخلہ تھریسا مے کا کہنا ہے کہ ابو حمزہ کو انصاف کے کٹہرے میں فیصلہ ملنے پر خوشی ہوئی۔انھوں نے اپنے اوپر مقدمے کی کارروائی میں تاخیر کروانے کے لیے بہت کوششیں کی تھیں۔