سوات اورگردونواح میں 4.5شدت کے زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیاکسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعرات 22 مئی 2014 07:23

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء)سوات اورگردونواح میں 4.5شدت کے زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیاکسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزسوات اورگردونواح کے علاقوں میں رات آٹھ بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث وہاں کے عوام میں شدیدخوف وہراس پھیل گیااورلوگ کلمہ طیبہ اورآیات کاوردکرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ،زلزلہ پیمامرکزکے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹرسکیل پر4.5تھی اوراس کامرکزکوہ ہندوکش تھاتاہم زلزلے سے کسی بھی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :