بورے والا میں ٹریفک حادثہ، تین بچے‘ دو خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق، آٹھ زخمی

جمعرات 22 مئی 2014 07:21

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء) بورے والا میں ٹریفک حادثہ 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ آٹھ زخمی ہوگئے۔ ملتان روڈ پر مسافر وین سامنے سے آین والے ٹرک سے ٹکرا گئی حادثہ میں تین بچے‘ دو خواتین سمیت بارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

آٹھ زخمی افراد کو ہسپتال داخل کرادیا گیا جن میں سے تین شدید زخمیوں کو ملتان منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :