سعودی وزارت محنت نے جون سے ستمبر کے وسط تک دن 12 تا 3 بجے مزدوروں کو دھوپ میں کام سے روکنے کیلئے قانون کی منظوری دے دی

جمعرات 22 مئی 2014 07:29

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء) سعودی وزارت محنت نے جون سے ستمبر کے وسط تک دن 12 تا 3 بجے مزدوروں کو دھوپ میں کام سے روکنے کیلئے قانون کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ قانون مزدوروں کے کام کرنے کے حالات کی بہتری کے پروگرام کے تحت منظور کیا گیا ہے۔ مذکورہ عرصے میں صرف ان مزدوروں کو کام کرنے کی اجازت ہے جو کسی حادثے کے اثرات سے نمٹنے میں مصروف ہوں یا گیس اور تیل کے شعبے میں کام کرتے ہوں۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو بڑا جرمانہ ادا کرنا پڑیگا یا ان کمپنیوں کو بند کر دیا جائے گا۔