سعودی وزارت حج نے دنیا بھر سے آئے حجاج کرام سے رابطوں کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر کا استعمال شروع کردیا

جمعرات 22 مئی 2014 07:28

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء) سعودی وزارت حج نے دنیا بھر سے آئے حجاج کرام سے رابطوں کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر کا استعمال شروع کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے حجاج کرام کی معلومات کی فراہمی اور ان کی شکایات کے اندراج کیلئے موبائل اور لینڈ لائن فون نمبر بھی جاری کئے ہیں جن پر دن رات کسی بھی وقت رابطہ کیا جاسکے گا۔

اخبار کے مطابق یہ اقدامات وزیرحج کی ہدایات پرکئے جارہے ہیں جنہوں نے حجاج کرام کو یورپی معیار کی خدمات فراہم کرنے کاحکم دیا ہے۔ مزید براں وزارت حج کی خصوصی ٹیمیں حجاج کرام کی رہائش کے مقامات کے مسلسل دورے کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق حرمین الشریفین میں گنجائش میں اضافے کے بعد حجاج کرام کی تعداد میں اضافے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :