عالمی طاقتوں سے معاہدے کا قوی امکان ہے،ایرانی صدر

جمعہ 23 مئی 2014 07:40

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء)ایرانی صدر حسن روحانی نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جامع معاہدے کے بارے میں مذاکرات 20جولائی کی حتمی تاریخ تک کامیاب اختتام تک پہنچنے کا قوی امکان ہے۔مترجم کے ذریعے فارسی میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے شنگھائی میں اخباری نمائندوں کو بتایا”اس امر کا امکان ہے کہ ہم جولائی تک کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے،ہم اسے حاصل کرسکتے ہیں“۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بیان گزشتہ ہفتے ویانا میں مذاکرات کے بظاہر زیادہ تر بے سود چوتھے راؤنڈ کے بعد دیا ہے۔تاہم اقوام متحدہ کے جوہری ادارے نے گزشتہ روز کہا ہے کہ ایران کافی عرصے سے عائد کئے جانے والے اس الزام ،کہ اس نے 2003ء سے قبل یا ممکنہ طور پر اس کے بعد سے جوہری ہتھیار بنانے کیلئے تحقیق کی ہے۔عالمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کا کہنا ہے کہ ایران جو جوہری ہتھیار بنانے سے انکار کرتا ہے،نے 25اگست تک عملی اقدامات پر عملدرآمد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔رواں ہفتے کے اوائل میں چین میں علاقائی سلامتی فورم میں شرکت کے بعد روحانی نے کہا کہ درینہ مسائل کے حل میں وقت درکار ہوتا ہے،ہم انہیں چند ملاقاتوں میں حل کرنے کی توقع نہیں رکھ سکتے۔