آسٹریلوی فٹ بالر مار برسیانو کی ورلڈ کپ میں شمولیت مشکوک

جمعہ 23 مئی 2014 07:32

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء)آسٹریلیا کے تجربہ کار مڈ فیلڈ سٹار مارک برسیانو نے جمعرات کو کہا کہ وہ 4ماہ کی معطلی کے بعد جس کی وجہ سے ورلڈ کپ میں اس کی شمولیت کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا،میچ کھیلنے کیلئے فٹ ہے۔برسیانو کو کوچ اینجی کوسٹی کوگلو کی طرف سے ٹم کاہل کے ساتھ ٹیم کا نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے جبکہ مائیل جیڈانک کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں اس 34سالہ کھلاڑی کا مسلسل تیسرے ورلڈ کپ میں شمولیت کا امکان معطلی کی وجہ سے مشکوک دکھائی دے رہا تھا۔

(جاری ہے)

عالمی گورننگ باڈی فیفا نے متحدہ عرب امارات میں الناصر سے قطر کے کلب الگرافا میں اس کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد گزشتہ سال کے اوآخر میں اس پر پابندی عائد کردی تھی۔برسیانو نے کہا کہ میں ٹیم کا حصہ اور ٹیم کے لیڈروں میں شمار کرنے کیلئے یہ موقع فراہم کرنے پر کوچ کا شکر گزار ہوں۔برسیانو نے 4لیگ میچ کھیلے ہیں اور وسط اپریل میں پابندی مکمل کرنے کے بعد سے بعض کپ مقابلوں میں بھی حصہ لیا ہے۔اس نے کہا کہ میری میچ فٹنس واپس آگئی ہے،میں بہتر محسوس کر رہا ہوں۔وہ سکوریوس کی طرف سے 73میچوں میں شریک ہوا اور 13گول کئے۔