چین کے صوبے سنکیانگ میں دھماکے سے 31 افراد ہلاک، 90 زخمی،دھماکے کے بعد پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا گھراوٴ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا

جمعہ 23 مئی 2014 07:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء ) چین کے مشرقی صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی کی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جب کہ 90 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی حکام کا کہنا ہے کہ سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی میں واقع مارکیٹ میں صبح سویرے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :