اٹھارہ ہزاری،پنجایت نے مغویہ کے بدلے8سالہ لڑکی ” ونی “ کر دی، اطلاع پر دو ضلعوں کی پولیس حرکت میں آگئی ،متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا

جمعہ 23 مئی 2014 07:33

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء)پنجایت نے مغویہ کے بدلے8سالہ لڑکی ” ونی “ کر دی ، اطلاع پر دو ضلعوں کی پولیس حرکت میں آگئی متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ چک نمبر397ج ب کے رہائشی نوجوان محمد رمضان بھٹی کا نواحی علاقہ 5مرلہ سکیم ڈولی شہید میں ایک شخص غلام قاسم ماچھی کے گھر آنا جانا تھا دو ماہ قبل رمضان نے اسکی بھتیجی نادیہ بی بی کو اغواء کر کے اسکے ساتھ نکاح کر لیا جن کا بڑی تلاش کے باوجود کچھ پتہ نہ چل سکا تو لڑکی کے وارثان نے تھانہ صدر جھنگ میں رمضان کے ساتھ اسکے بھائی ندیم اور اسکی بھابھی سعدیہ کو بھی ملزم ٹھہراتے ہو ئے انکے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا ندیم کی جانب سے اپنی بیگناہی اور بھائی سے لاتعلقی کے بارے میں تمام ترصفائیاں پیش کرنے کے باوجود معاملہ پولیس سے نکل کر پنجایت تک جا پہنچا سجاد شاہ نامی زمیندار اور سرپنچ کے ڈیرے پر ہونیوالی پنجایت نے ندیم بھٹی کی8سالہ بیٹی نادیہ نورین مغویہ کے کزن اسد ماچھی کے ساتھ ونی کرنے کا فیصلہ دیا۔

(جاری ہے)

نکاح دو روز قبل ایک پولیس سب انسپکٹر کے بھائی نکاح خوان نے پڑھایا گز شتہ روز اٹھارہ ہزاری کے مقامی صحافی مہر شوکت اقبال ساجد نے علم ہونے پر تھانہ صدر جھنگ کے ایس ایچ او حبیب اللہ قریشی کواطلاع کی تو انہوں فوری ریڈ کرواتے ہوئے ونی ہونیوالی8سالہ نادیہ نورین کو برآمد کر کے اسکے خاوند اسد سمیت گیارہ افراد کو حراست میں لیکر معاملہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے نوٹس میں دیا جو شام کو مذکورہ بچی اور حراست میں لیے گئے تمام افراد ملہوانہ موڑ پولیس چوکی سے لے گئی بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت پر وہاں کی ضلع بھر کی پولیس اس معاملے میں ملوث تمام افراد کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :