امریکہ:ایری زونا کے جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو، رہائشی علاقوں تک پہنچ گئی، آگ نے 800 ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا

جمعہ 23 مئی 2014 07:41

ایریزونا( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء)امریکی ریاست ایری زونا کے جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو ہو کر رہائشی علاقوں تک پہنچ گئی ، آگ پر قابو پانے میں 200 سے زائد فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایری زونا کے جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث قریبی رہائشی علاقوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔ آگ نے 800 ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ امدادی کارروائیوں میں 2 سو سے زائد فائر فائٹرز، 40 فائر انجنز اور ائیر ٹینکر حصہ لے رہے ہیں جبکہ مزید امدادی کارکن جلد پہنچ جائیں گے۔ -