کم ٹیکس دینے پر مصباح الحق سمیت 4 کرکٹرز کو نوٹس جاری کردیئے گئے ، ایف بی آر نے اظہر علی مصباح الحق ، توفیق عمر اور محمد حفیظ کو نوٹس جاری کردیا

جمعہ 23 مئی 2014 07:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء) ایف بی آر نے کم ٹیکس دینے پر کپتان مصباح الحق سمیت چار کرکٹرز کو نوٹس جاری کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے اداکاروں کے بعد کرکٹرز کو کم ٹیکس دینے پر نوٹس جاری کئے ہیں اور چار کرکٹرز اظہر علی ، مصباح الحق ، توفیق عمر اور محمد حفیظ کو نوٹس جاری کرکے کہا گیا ہے کہ ان کے سال 2010-11ء کے جمع کرائے گئے گوشوارے مسترد کردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق ان کھلاڑیوں نے میچ فیس کا صرف چھ فیصد ٹیکس ادا کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :