مشرقی یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کے حملے میں نو فوجی ہلاک،روس نے چار ٹرینیں،ایک درجن سے زائد طیارے،ہتھیار اور فوجی یوکرائنی سرحد پر منتقل کردئیے

جمعہ 23 مئی 2014 07:39

کیف،ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء)مشرقی یوکرائن میں رات گئے روسی نواز علیحدگی پسندوں کے حملے میں کم از کم نو یوکرائنی فوجی ہلاک ہوگئے،یہ بات وزارت دفاع نے جمعرات کے روز کہی۔کئی ہفتوں کی لڑائی میں فوج کیلئے یہ خونریز ترین دن تھا۔وزارت کے ترجمان بوگدان سینک نے اے ایف پی کو بتایا کہ آٹھ اہلکار ہلاک اور مزید27اس وقت زخمی ہوئے جب باغیوں نے ڈونیٹسک خطے میں وولنوواہا قصبے کے نزدیک ایک فوجی چیک پوائنٹ پر فائرنگ کی۔

قریبی لوکانسک خطے میں جھڑپوں میں ایک اور فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔دریں اثناء روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کو کہا کہ یوکرائن کی سرحد سے ملحقہ علاقوں سے چار ٹرینیں،ایک درجن سے زائد طیارے،ہتھیار اور فوجی لیکر چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کا فوجوں کا اپنے اڈوں پر واپس پہنچنے کے بعد اسلحہ اور پندرہ ایلوشن طیارے لے کر چار ٹرینیں روانہ ہوگئی ہیں جبکہ 76ٹرانسپورٹ طیارے فوجیوں کو لے کر روسٹوف بل گورود اور برائنس کے علاقوں سے اپنے اڈوں سے روانہ ہوئے۔

پیوٹن نے پیر کو اعلان کیا کہ روسی فوجی موسم بہار کی مشقوں کے اختتام کے بعد اپنے اڈوں پر واپس چلی جائیں گی۔نیٹو کو اندازہ ہے کہ ان کی تعداد40,000ہے،سرحد پر ان کی موجودگی کی وجہ سے مارچ میں روس کے کریمیا کو ضم کرنے کے بعد شدید تشویش لاحق ہوگئی تھی اور مشرقی یوکرائن میں ماسکو نواز باغیوں نے تحریک شروع کر دی تھی۔نیٹو اور واشنگٹن دونوں نے کہا کہ انہیں پیر کے اعلان کے بعد واپسی کے کوئی آثار دکھائی نہیں دئیے ہیں۔

پیوٹن نے روسی خبررساں ایجنسی کو گزشتہ روز بتایا کہ فوجوں کی واپسی کا اعلان اتوار کو یوکرائن میں مجوزہ صدارتی انتخابات کے آس پاس اضافی اور سازگار حالات پیدا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔فوجیوں کی واپسی کے بارے میں مغرب کے شکوک سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو یہ دکھائی نہیں دیتا کہ کیا ہورہا ہے تو انہیں زیادہ قریب سے دیکھنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :