راولپنڈی،اہلسنت والجماعت کے دو کارکن قاتلانہ حملے میں قتل ،کارکنوں کاشدیداحتجاج،مری روڈبلاک،آبپارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ،حکومت تحفظ فراہم کرے اورقاتلوں کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچائے ،حافظ انیب فاروقی

جمعہ 23 مئی 2014 07:34

اسلام آباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء)اہلسنت والجماعت کے دو کارکنوں ناصرکشمیری اور مفتی اشتیاق کو قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا ،کارکنوں کاشدیداحتجاج،مری روڈبلاک،آبپارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ،حافظ انیب نے کہاکہ حکومت تحفظ فراہم کرے اورقاتلوں کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچائے ۔جمعرات کی شام اہلسنت والجماعت کے اہم رہنماترنول یونٹ کاذمہ دارناصرکشمیری اپنے دیرینہ دوست اورجماعت کے سرگرم رکن مفتی اشتیاق کے ہمراہ راولپنڈی جارہے تھے کہ مری روڈپرنامعلوم افرادنے اندھادھندفائرنگ کردی جس سے ناصرکشمیری موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ مفتی اشتیاق کوشدیدزخمی حالت میں بے نظیرہسپتال داخل کرادیاگیا ۔

جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے پر انتہائی نگہداشت کے شعبے میں شفٹ کردیاگیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی راولپنڈی میں کارکنان فوری طورپرمری روڈپرپہنچ گئے اوراحتجاج شروع کردیااورکچھ دیرکے بعدمری روڈکوبلاک کئے رکھا۔دوسری طرف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات واسلام آباداہلسنت والجماعت کے صدرغلام مصطفیٰ بلوچ کی قیادت میں آبپارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیااورحکومت سے مطالبہ کیاکہ قاتلوں کوفوری گرفتارکیاجائے اورکارکنوں کوتحفظ فراہم کیاجائے۔

اس سلسلے میں خبر رساں ادارے نے موٴقف جاننے کے لئے جب ترجمان حافظ انیب فاروقی سے رابطہ کیاتوانہوں نے کہاکہ ناصرکشمیری اورمفتی اشتیاق دونوں کاتعلق کشمیرسے تھااورکچھ روزقبل ہی ضیاء مسجدکے قریب ناصرکشمیری پرقاتلانہ حملہ ہواتھاجس میں وہ زخمی ہوئے تھے اورسہیل عباسی نامی کارکن شہیدہوگیاتھااورناصرکشمیری اس واقعے کے عینی شاہداورگواہ بھی تھے ۔انہوں نے کہاکہ تمام واقعات کے باوجودصبرکادامن ہاتھ سے چھوڑااب بھی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے قاتلوں کوفی الفورکیفرکردارتک پہنچاکرانصاف فراہم کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ نمازجنازہ کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :