پنجاب حکومت تعلیم ،صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کررہی ہے، شہبازشریف ،عالمی بینک اور ڈیفڈ کے تعاون سے سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا،ڈیفڈ کے اشتراک سے ہیلتھ کئیر کا جامع پروگرام شروع کیا جا رہاہے،پنجاب میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے شرح ترقی میں اضافے کا ہدف مقرر کیا گیاہے،وزیراعلی کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 23 مئی 2014 07:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پنجاب حکومت تعلیم ،صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کررہی ہے-عالمی بینک اور ڈیفڈ کے تعاون سے سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا- صوبے کے وسائل امانت سمجھ کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہے ہیں-ڈیفڈ کے تعاون سے ہیلتھ کیئر کا جامع پروگرام شروع کیا جا رہاہے،وہ یہاں دورہ چین سے واپسی پر اعلی سطح کے ا جلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے سربراہ رچرڈ منٹگمری(Mr.Richard Montgomery ) اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعودي(Mr.

(جاری ہے)

Rachid Benmssaoud ) نے شرکت کی-صوبائی وزراء چوہدری محمد شفیق، ڈاکٹر فرخ جاوید، میاں یاور زمان، رانا مشہود احمد، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور افسران بھی اجلاس میں موجود تھے،وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے شرح ترقی میں اضافے کا ہدف مقرر کیا گیاہے-صوبے کے وسائل میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں- پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے- جنوبی پنجاب کے اضلاع کے لئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں- محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے اور اچھی خدمات کی فراہمی کیلئے اصلاحات عمل میں لائی جا رہی ہیں- اس مقصد کے لئے ا نفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جار ہا ہے،کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک راشد بن مسعودنے کہاکہ پنجاب حکومت ادارہ جاتی ا صلاحات کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے- وسائل میں اضافے کے لئے پنجاب حکومت کی کاوشیں لائق تحسین ہیں-ڈیفڈ کے سربراہ رچرڈ منٹگمری نے کہاکہ وزیراعلی محمد شہبازشریف کی سربراہی میں تعلیم کے شعبہ میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :