حکومت نے پی سی بی کو 12 جون تک آئین کو حتمی شکل اور الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیدیا ، چیئرمین کا معاملہ عدالتوں کے درمیان ہے حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں،، نجم سیٹھی کو انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے چیئرمین بنایا تھا، ان کو نوازنے کا تاثر غلط ہے ، ریاض حسین پیرزادہ

جمعہ 23 مئی 2014 07:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء) حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 12 جون تک آئین کو حتمی شکل دینے اور الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دے دیا جبکہ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین کا معاملہ عدالتوں کے درمیان ہے حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ، نجم سیٹھی کو انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے چیئرمین بنایا تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو اس لیے چیئرمین بنایا گیا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو چیئرمین کا معاملہ عدالتوں کے درمیان ہے حکومت کا اس معاملے میں کوئی عمل دخل نہیں ہے میں اس پر تبصرہ نہیں کرونگا تاہم نجم سیٹھی کو نوازنے کا تاثر غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ بارہ جون سے قبل آئین کو حتمی شکل دی جائے اور پی سی بی میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کا اعلان بھی بارہ جون سے قبل کردیا جائے ۔