کوئٹہ ،ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کرنے والی بلوچستان کی دسویں صوبائی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ،19قائمہ کمیٹیوں میں سے صرف دو کمیٹیوں کی تشکیل ممکن ہوسکی ،دسویں اسمبلی نے اٹھارہویں ترمیم کے تحت 104 اجلاس کرکے پارلیمانی سال مکمل کیا

جمعہ 23 مئی 2014 07:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء) ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کرنے والی بلوچستان کی دسویں صوبائی اسمبلی نے پہلا پارلیمانی سال مکمل کرلیا 19قائمہ کمیٹیوں میں سے صرف دو کمیٹیوں کی تشکیل ممکن ہوسکی بلوچستان کی دسویں اسمبلی نے اٹھارہویں ترمیم کے تحت 104 اجلاس کرکے اپنا پارلیمانی سال مکمل کر لیاپارلیمانی سال کے دوران 22بل میں 21 پاس ہوئے جبکہ28 سرکاری اور 38 غیر سرکاری قرار داد منظور کی گئیں اور29تحاریک التواء میں 21 پر باضابطہ بحث ہوئی جبکہ 7 زیر التواء ہیں گزشتہ سال کے دوران 19 کمیٹیوں میں فنانس اورہا?س لائبریری کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تاہم 17 کمیٹیاں تاحال غیر فعال ہیں جن پر حکومتی ارکان توجہ تو نہیں دیتے اگر توجہ دی ہے تو پارلیمانی سال کے دوران ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کرنے پر دی ہے اسپیکربلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی قائمہ کمیٹیوں کی عدم فعالیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹیوں کی مکمل فعالیت سے نہ صرف حکومتی کارکردگی سامنے آتی ہے بلکہ چیک اینڈ بیلنس رہتا ہے جب تک اسٹینڈنگ کمیٹیاں قائم نہیں کی جاتی تب تک الزامات عائد ہوتے رہیں گے کابینہ کی تشکیل میں تاخیر بھی کمیٹیوں کی فعالیت میں تاخیر کی وجہ ہوسکتی ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ کمیٹیوں کو جلد از جلد فعال بنایا جائے تاکہ تمام وزارتیں جوابدہ ہوں ۔