سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہونے میں 2 دن باقی، رافیل نڈال اور سرینا ولیمز میگا ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے

جمعہ 23 مئی 2014 07:32

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء) سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 25 مئی سے فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتطامیہ کے مطابق سال کے دوسرے گرینڈ سلام میں ٹائٹل کے حصول کے لیے دنیائے ٹینس کے ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

ہسپانوی ٹینس سٹار عالمی نمبر ایک اور کلے کورٹ کے بادشاہ رافیل نڈال مینز سنگلز میں اعزاز کا دفاع کرینگے، آٹھ مرتبہ کے فرنچ اوپن چیمپیئن رافیل نڈال نے 2013 کے فرنچ اوپن فائنل میں ہم وطن ڈیوڈ فیرر کو شکست دیکر مسلسل چوتھی اور کیریئر میں آٹھویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ امریکہ کی سرینا ولیمز ویمنز ایونٹس میں ٹائٹل کے دفاع کیلئے کھیلیں گی۔

ویمنز سنگلز میں انہوں نے 2013 کے فرنچ اوپن کے فائنل میں روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپوا کو شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :