کوئٹہ ،پنجاب اور سندھ کا گندم کی بین الصوبائی درآمد پر پابندی کے باعث بلوچستان میں آٹے کا بحران ،بلوچستان سے گندم اور آٹے کی ایران اور افغانستان سمگلنگ سے پنجاب اور سندھ سے گندم درآمد کی جاتی ہے

جمعہ 23 مئی 2014 07:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء)پنجاب اور سندھ کی جانب سے گندم کی بین الصوبائی درآمد پر پابندی کے باعث بلوچستان میں آٹے کا بحران پیدا ہو گیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان سے گندم اور آٹے کی ایران اور افغانستان سمگلنگ کے وجہ سے پنجاب اور سندھ سے گندم درآمد کی جاتی ہے جس سے صوبے میں پائی جانے والی پچاس فیصد کمی پورا ہوتا ہے لیکن پنجاب اور سندھ حکومت کی جانب سے بین الصوبائی پابندی کے باعث بلو چستان میں آٹے کا بحران سنگین ہوگیا اور100 ایک ہفتے کے دوران کلو بوری کی قیمت میں 5سو روپے اضافہ ہو گیا بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق100 کلو بوری کی قیمت 41 سو سے 46سو تک پہنچ گیا ہے اورآٹا اور گندم کی ایران اور افغانستان کی جانب سمگلنگ اور پنجاب اور سندھ کی جانب سے پابندی جاری رہا تو 100 کلو بوری کی قیمت 5ہزار 5سو تک پہنچ جائیگا ایسویس ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پابندی کے باعث آئندہ چند روز میں گندم اورآٹے کی فراہمی میں خلل بھی پڑ سکتا ہے۔