توہین قرآن کے مقدمہ میں ملوث ملزم کوجرم ثابت ہونے پر عمرقیدکی سزاء کاحکم

جمعہ 23 مئی 2014 07:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء)ایڈیشنل سیشن جج چودھری غلام مرتضی ٰ نے توہین قرآن کے مقدمہ میں ملوث ملزم کوجرم ثابت ہونے پر عمرقیدکی سزاء کاحکم سنا دیاہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزم عبدالصمد پرالزام تھا کہ اس نے 2013میں ریلوے اسٹیشن پرایک ہوٹل کے کمرہ میں قرآن پاک کانسخہ شہید کیااوراسکے متعدد صفحات کو جلانے کی جسارت بھی کی تھی جس پر تھانہ نولکھا پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے میاں وہاج کی مدعیت میں ملزم کے خلاف دفعہ 295.Bت پ کے تحت مقدمہ درج کیاگزشتہ روزاستغاثہ کے وکلاء ختم نبوت لائرز فورم کے صدرغلام مصطفی چودھری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،ایم طاہرسلطان کھوکھر اورعامرلطیف سبحانی ایڈووکیٹس عدالت میں پیش ہوئے فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل اورگواہان کے بیانات سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پرملزم عبدالصمد کوعمرقیدکی سزاء کاحکم سنادیاہے۔