اسرائیل کا آئندہ پانچ سال کے دوران چین کو بر آمدات میں دوگنا اضافہ کرنے کا منصوبہ

جمعہ 23 مئی 2014 07:39

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء) اسرائیل کا آئندہ پانچ سال کے دوران چین کو بر آمدات میں دوگنا اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے۔اسرائیل نے منصوبے کا اعلان ایسے وقت میں جب ایک روز قبل دونوں ملکوں کے درمیان تین بڑے معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔اسرائیلی وزارت توانائی نے معاہدوں کو دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزارت اقتصادیات چین میں اپنا دفتر کھولے گی،جو چینی تاجروں،سیاحوں اور ماہرین کو ویزوں کے اجراء میں تعاون فراہم کریگی۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سالوں میں چین کو اسرائیلی تجارتی برآمدات میں 180فیصد اضافہ ہوا ہے۔چند روز قبل تل ابیب میں ایک استقبالئے میں چین کے 350 وفود نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :