سابق وزیراعظم کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی بی اے کی ڈگری منسوخ،جامعہ کی انتظامیہ نے عبدالقادر کی ڈگری کے حوالے سے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

جمعہ 23 مئی 2014 07:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء)پنجاب یونیورسٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کی بی اے کی ڈگری منسوخ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عبدالقادر گیلانی نے 2005-6کے سیشن میں بی اے کا امتحان دیا اور دوران امتحان نقل کرنے پر ان کے خلاف یو ایم سی کا کیس بنایا گیا اور یوسف رضا گیلانی نے وائس چانسلر ارشد محمود سے اپنے بیٹے کی ڈگری جاری کروائی۔ جامعہ کی انتظامیہ نے عبدالقادر کی ڈگری کے حوالے سے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :