ایبٹ آباد،بھانجوں کو قتل کرنے والا شخص ہری پور سے گرفتار

جمعہ 23 مئی 2014 07:38

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء)مری کے قریب بھانجوں کو قتل کرنے والے ماموں کو پولیس نے ہری پور کے نواحی علاقے ڈبران سے گرفتار کرلیا،ایبٹ آباد پولیس نے نواحی علاقے ڈبران سے بھانجوں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا،ملزم چند دن قبل 3بھانجوں کو سیر کی غرض سے مری لے کر آیا تھا جس نے تریٹ کے قریب اپنے 2بھانجوں کو تیز دھار آلے سے قتل اور ایک کو شدید زخمی کردیاتھا اور خود فرار ہوگیا تھا،ملزم کو ہری پور کے تھانہ ناڑہ کی پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :