امریکی سپریم کورٹ نے مجرم کو زہریلے انجکشن سے سزائے موت پر عملدرآمد آخری وقت پر روک دیا

جمعہ 23 مئی 2014 07:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء) امریکی سپریم کورٹ نے ایک مجرم کو زہریلے انجکشن سے سزائے موت پر عملدرآمد آخری وقت پر روک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میسوری سے تعلق رکھنے والے مجرم رسل بکلیو کو زہریلا انجکسن لگا کر سزائے موت دی جانا تھی تاہم ایک گھنٹہ قبل امریکی سپریم کورٹ کے جج جسٹس سیموئل الیٹو نے سزائے موت پر عملدرآمد روک دینے کے احکامات جاری کر دیئے

۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رسل بکلیو کی نظر ثانی کی درخواست کو مد نظر رکھتے ہوئے سزائے موت پر عملدرآمد روکا گیا ہے تاہم قانون کے مطابق اپیل مسترد کئے جانے کی صورت میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران کسی بھی وقت اس کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جا سکتا ہے۔بکلیو کو 1996ء میں امریکی ریاست میسوری کے ایک شہری کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔ بکلیو کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس میں زہریلے انجکشن سے سزائے موت دیئے جانے کی صورت میں اسے سخت تکلیف ہوگی۔

متعلقہ عنوان :