امریکہ نے نائیجرین لڑکیوں کی تلاش کیلئے چاڈ میں 80 کمانڈو تعینات کر دیئے

جمعہ 23 مئی 2014 07:41

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مئی۔2014ء)نائجیریا میں مغوی لڑکیوں کی تلاش کے لیے امریکا نے چاڈ میں 80 فوجی کمانڈوز تعینات کر دیئے ہیں۔نائیجریا میں گزشتہ ماہ شدت پسند تنظیم "بوکوحرام "نے 2 سو سے زائد لڑکیوں کو اغواء کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

لڑکیوں کی بازیابی کیلئے سرچ ا ٓپریشن جاری ہے ،وائٹ ہاوٴس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چاڈ میں 80 امریکی کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں جو نائیجیریا کے شمالی علاقوں میں مغوی لڑکیوں کی تلاش کے لیے جاری آپریشن میں جاسوسی اور نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :