موٹروے کی طرح پانی و بجلی کی وزارت میں بھی شفاف نظام کی ضرورت ہے،نرگس سیٹھی،شہروں میں عوام احتجاج کے ذریعے مطالبات منوالیتے ہیں مگر غریبوں کی سننے والا کوئی نہیں ،قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی میں بریفنگ

جمعہ 4 جولائی 2014 06:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء) وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے کہا ہے کہ موٹروے کی طرح پانی و بجلی کی وزارت میں بھی شفاف نظام لانے کی ضرورت ہے اس بات کا عتراف کرتی ہوں کہ اس محکمہ میں نوجوان افسران کی تعداد زیادہ ہے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں شہروں میں عوام احتجاج کے ذریعے مطالبات منوالیتے ہیں مگر غریبوں کی سننے والا کوئی نہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیمانڈ و سپلائی کا گیب بہتر بنانا ہوگا لائن لاسز اورٹرانسمیشن لائن کو بہتر کرنا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ میں بیٹھنے والے برا نہ مانیں برملا کہتی ہو ں کہ غریب لوگوں کی بات کو بڑے ایوانوں تک نہیں سنا جاتا ہے اس محکمہ میں موٹروے کی طرح شفاف نظام کا رائج کرنا ہوگا محکمہ کے لوگ کرپٹ ہیں بلنگ کا نظام لائن نقصانات،طلب ورسد اور کرپٹ اہلکاروں کا خاتمہ کرنا ہوگا جس کیلئے ہم کوشاں ہیں عوام بہت بری حالت میں زندگی گزار رہے ہیں سینکڑوں دیہاتوں کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شفاف نظام محکمہ میں رائج کرنا چاہتی ہے اس کے ساتھ کھڑی ہوں آئندہ سال عوام تبدیلی محسوس کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :