جسٹس انور ظہیر جمالی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا،چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ان سے حلف لیا

جمعہ 4 جولائی 2014 06:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس انور ظہیر جمالی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا‘ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف برداری تقریب جمعرات کو سپریم کورٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جس میں تمام جج صاحبان‘ رجسٹرار سپریم کورٹ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس سے قبل یہ عہدہ جسٹس ناصرالملک کے پاس تھا جنہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان مقرر ہونے کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ گذشتہ روز جسٹس انور ظہیر جمالی کو قائم چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔