شکیرا فٹبال ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کرینگی

جمعہ 4 جولائی 2014 06:54

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء)پاپ سٹار شکیرا اختتامی تقریب، جس میں گٹار کے ماہر فن کارلوس سانتانا اور ریپر میکلف جین شامل ہوں گے ، میں 13جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں ورلڈ کپ فائنل کے سامنے پرفارم کریں گی ۔شکیرا جو کہ مسلسل تیسری مرتبہ ورلڈ کپ میں پیش ہورہی ہے برازیل کے سٹار کارلنہوس برون کے ساتھ ”لا لا“(برازیل2014ء)“گائے گی ۔

سانتانا میکلف اور برازیل کا گلوکار الیگزینڈر پائرس ماراکانا کے لیجنڈری سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کا سرکاری ترانہ ”ڈاراوم جیوٹو“پرفارم کریں گے ۔پائرس برازیل کے سٹار ایویٹری سنگولا کے ساتھ مقامی موسیقی کی ایک دھن بھی پرفارم کریں گے ۔شکیرا نے ، جس کے ہاں سپین کے دفاعی کھلاڑی گیرالڈ کیکیو کے ساتھ گزشتہ سال ایک بیٹا تولد ہوا ہے ، کہا کہ میں 2014ء فیفاء ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اپنا گانا ”لالا(برازیل2014ء)“گانے سے زبردست راحت محسوس کررہی ہوں ۔

(جاری ہے)

اس نے کہاکہ بعض وجوہ کی بناء پر فٹ بال کے ساتھ میری دلی وابستگی ہے اور میں اچھی طرح سمجھتی ہوں کہ میرے سمیت کئی لوگوں کے لئے ورلڈ کپ کیا معنی رکھتا ہے ۔فیفاء کے میوزیکل لائن اپ کا اعلان کرنے کے موقع پر ماراکانا میں دوسپٹس کے لئے آٹھ ٹیمیں میدان میں رہ گئی ہیں ، تاہم دفاعی چیمپئن سپین پہلے ہی گروپ کے مرحلے میں ختم ہو چکا ہے ۔شکیرا کا آبائی ملک کولمبیا فرانس اور جرمنی کے بعد جمعہ کو کوارٹر فائنل میں برازیل کے ساتھ کھیلے گا ، ہفتے کو ارجنٹائن ، نیدر لینڈ اور کوسٹا ریکا کے بعد بیلجیئم سے کھیلے گا ۔

متعلقہ عنوان :