آئی جی سندھ پولیس اقبال محمود کی خدمات وفاق کے سپرد ، قائم مقام آئی جی غلام حیدر جمالی کو تعینات کردیا گیا

جمعہ 4 جولائی 2014 06:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء) حکومت سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اقبال محمود کی خدمات وفاق کے سپرد کردی ہیں‘ پولیس ذرائع کے مطابق قائم مقام آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی کو تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے جمعرات کو آئی جی سندھ اقبال محمود کی خدمات وفاق کے سپرد کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو قائم مقام آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر ہٹائے جانے والے سابق آئی جی سندھ فیاض لغاری ایک بار پھر مضبوط امیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :