وزیراعظم کا دورہ کراچی ملتوی کردیا گیا،ذرائع وزیراعظم آفس ، وزیراعظم نے کراچی میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرناتھی

جمعہ 4 جولائی 2014 06:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء ) وزیراعظم نوازشریف کا دورہ کراچی کا پروگرام ملتوی کردیا گیا۔ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث ان کا دورہ کراچی کا پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کراچی میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرناتھی۔

متعلقہ عنوان :