فٹبال ورلڈ کپ ، میگا ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ فرانس اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے میچوں میں فرانس کا پلڑا بھاری

جمعہ 4 جولائی 2014 06:39

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء) بیسویں فیفا ورلڈ کپ 2014ء کے پہلے کوارٹر فائنل میں تین مرتبہ کی عالمی چمپیئن جرمنی اور ایک مرتبہ کی فاتح فرانس کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔جرمنی اور فرانس کی ٹیمیں اب تک 25 میچوں میں آمنے سامنے آچکی ہیں، جس میں فرانس کی ٹیم کو جرمنی کی ٹیم پر برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

فرانس کی ٹیم نے اب تک کھیلے گئے 25 میچوں میں سے تین مربتہ کی فاتح جرمنی کے خلاف 11 میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ جرمنی کی ٹیم 8 میچ جیت سکی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان 6 میچ ڈرا ہوئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 25 میچوں میں ٹوٹل 83 گول سکور ہوئے جس میں جرمنی نے 42 گول کیے جبکہ فرانس کی ٹیم 41 گول کرنے میں کامیاب ہوسکی۔ اس سے اعتبار سے پہلے کوارٹر فائنل کے ابتدائی میچ میں فرانس کا پلڑا بھاری ہے۔