افغانستان،بم دھماکے میں دو بچے شہید،آٹھ افراد زخمی،نامعلوم مسلح افراد کا ائرپورٹ پر راکٹ حملہ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعہ 4 جولائی 2014 06:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء)افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو بچے شہید اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے،کابل ائیرپورٹ پر دو راکٹ فائر کئے گئے،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہرات کے ضلع گولران میں طالبان کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچے موقع پر شہید جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔دریں اثناء کابل ائرپورٹ کے چیف محمد یعقوب رسولی نے بتایا کہ ائرپورٹ پر نامعلوم افراد نے دو راکٹ فائر کئے ہیں جسکے نتیجے میں ائرپورٹ کے ایک حصے میں آگ لگ گئی تاہم فوری کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔