خواہش ہے کہ پاکستانی باکسرز گلاسگوکامن ویلتھ گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں،عامر خان،مجھے ان کی تربیت کرکے خوشی محسوس ہوگی، گیمز کے آغاز سے قبل ٹریننگ کے لیے آنے والی قومی باکسنگ ٹیم کا منتظر ہوں،پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری اقبال حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو

جمعہ 4 جولائی 2014 06:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ پاکستانی باکسرز گلاسگوکامن ویلتھ گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

مجھے ان کی تربیت کرکے خوشی محسوس ہوگی، گیمز کے آغاز سے قبل ٹریننگ کے لیے آنے والی قومی باکسنگ ٹیم کا منتظر ہوں، انھوں نے ان خیالات کا اظہار انگلینڈ سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری اقبال حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، عامرخان نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ گلاسگو میں 23 جولائی سے3اگست تک شیڈول کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرے، اس ضمن میں پاکستانی باکسرزکو ضروری تربیت دینے کے لیے تیار ہوں، امید ہے کہ میری ٹپس ان کے لیے کارگر ثابت ہوں گی، میرے کوچ بھی پانچوں پاکستانی باکسرزکومیعاری ٹریننگ دیں گے،عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی ہرگز کمی نہیں البتہ ان کو مواقع میسر نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :