ثانیہ مرزا ومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، بھارت اور رومانیہ کی جوڑی نے کروشیا اور سربین جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے شکست دی

جمعہ 4 جولائی 2014 06:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا پیش قدمی کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے نویں روز کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کے رومانوی جوڑی دار ہوریا ٹیکوا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کروشیا کے میٹ پاوک اور ان کی سربین جوڑی دار بوجنا جووا نوسکی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :