فیصل آباد ‘درندہ صفت انسان نے ”حوا “ کی بیٹی کی عزت تار تار کردی، زیادتی کرکے نکاح نامے پر انگوٹھے لگوالیے ‘لڑکی کی والدہ صدمے سے چل بسی ‘پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

جمعہ 4 جولائی 2014 06:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء )فیصل آباد میں درندہ صفت انسان نے ”حوا “ کی بیٹی کی عزت تار تار کرنے کے بعد فروخت کردیا‘خریدار نے بھی زیادتی کرکے نکاح نامے پر انگوٹھے لگوالیے ‘لڑکی کی والدہ صدمے سے چل بسی ‘پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ناصر عباس ولد ممتاز حسین سکنہ246ر ۔

(جاری ہے)

ب چک 273ج ب میں زمیندار کے ہاں ملازم تھا اور اس کی بہن اسی کے پاس رہتی تھی گذشتہ روز موٹر سائیکل سوارمسلح افراد اونگزیب اوررمضان وغیرہ نے خاتون کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیا اورنامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پروہ دوشیزہ سے زیادتی کرتے رہے اور بعدازاں اسے ریاض وغیرہ کو رقم کے عوض فروخت کردیا جبکہ لڑکی موقع پا کر ملزمان کے چنگل سے آزاد ہوکر گھر پہنچ گئی اسی دوران لڑکی کی والدہ صدمہ سے انتقال کرگئی ‘پولیس نے ملزمان اورنگزیب ‘محمدرمضان ‘انورعرف انو ‘منصب دار ‘ریاض ‘چھداں بی بی اور نسیم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :