سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کے لیے قائم ٹریبونل کاجوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی ابتدائی رپورٹ پر عدم اطمینا ن کا اظہار،ٹریبونل نے جناح ہسپتال میں زیرعلاج چار زخمیوں کو بیان ریکارڈ کروانے کے طلب کرتے ہوئے سماعت 4جولائی تک ملتوی کر دی

جمعہ 4 جولائی 2014 06:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء)سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کے لیے قائم ٹریبونل نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی ابتدائی رپورٹ پر عدم اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے پانچ اجلاس ہوئے مگر محض خط و کتابت کے علاوہ کوئی پراگراس نہیں آتی جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت شروع کی تو سانحہ کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ واقعہ کے مختلف پہلووں پر تفتیش جاری ہے جلد ہی رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔

ٹریبونل نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ ٹیم نے پانچ اجلاس کیے مگر پراگراس کوئی نہیں ابھی تک تو محض خط و کتابت ہی کی گئی ہے کوئی عملی کام دیکھنے میں نہیں آیا۔

(جاری ہے)

ٹریبونل نے ڈی آئی جی الطاف حسین سے استفسار کیا کہ کیا اس حوالے سے پولیس پر کوئی دباو تو نہیں جس پر ڈی آئی جی نے بیان دیا کہ پولیس پر کوئی دباو نہیں تاہم منہاج القرآن کی جانب سے تفتیش میں تعاون نہیں کیا جارہا نہ ہی ان کی جانب سے سمن وصول کیے گئے جس کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ٹریبونل نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سے نو جولائی کو دوبارہ رپورٹ طلب کر لی جبکہ حکم دیا کہ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف ہونے والی کارروائی کے حوالے سے بھی تفصیلی رپورٹ جمع کروائی جائے۔ ٹریبونل نے جناح ہسپتال میں زیرعلاج چار زخمیوں کو بیان ریکارڈ کروانے کے طلب کرتے ہوئے سماعت چار جولائی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :