امریکہ میں داعش کی حامی خاتون کو حراست میں لے لیاگیا

جمعہ 4 جولائی 2014 06:54

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء)امریکہ نے عراق میں فتوحات حاصل کرنے والی شدت پسند تنظیم داعش کی حامی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کلونے نامی خاتون پر داعش کو مدد دینے اورا مریکا کے خلاف سازش میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔گرفتار کی گئی خاتون کے حوالے سے کولوریڈو کی امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں دولتِ اسلامیہ عراق و شام (داعش)کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق اس گروپ نے خود کو اسی ہفتے کے اختتام پر اسلامی ریاست کا نام دیا ہے۔خاتون نے کہا اس کی ایک شخص سے ملاقات ہوئی تھی، جسے شریک سازش بتایا گیا ہے۔ اس شخص کا عدالتی دستاویزات میں صرف وائی ایم کے نام سے حوالہ دیا گیا ہے۔ان دونوں پر الزام ہے کہ یہ دونوں اسلامی نظریات رکھتے ہیں اور غیر مسلموں پر حملوں کے لیے کوشاں تھے۔ کلونے نے وائی ایم سے ملنے کے لیے ترکی کے راستے شام جانے کی منصوبہ بندی کی اور اس سے پہلے امریکا میں ہی فوجی تربیت پائی اور اسلحہ استعمال کرنا سیکھا تھا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق کلونے نے فوجی تربیت صرف اس لیے حاصل کی کہ وہ داعش کے جنگجووں کو مدد دے سکے۔

متعلقہ عنوان :