پاکستان کے اعصام الحق اپنی روسی پارٹنر کے ہمراہ مکسڈ ڈبلز کے کواٹر فائنل میں پہنچ گئے ، پاک روس جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سات پانچ اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی

جمعہ 4 جولائی 2014 06:39

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء)پاکستان کے اعصام الحق اور انکی روسی پارٹنر پر مشتمل جوڑی ومبلڈن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی.

(جاری ہے)

تیسرے راونڈ کے میچ میں اعصام اور روس کی ویرا دوشی وینا کا مقابلہ تھا نمبر دو سیڈ امریکا کے باب برائن اور اعصام کی سابق پارٹنر کویٹا پیشکے سے، پاک روسی جوڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سات پانچ اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ ہی اعصام اور ویرا کی جوڑی ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں.

متعلقہ عنوان :