الجزائر کی فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ میں کمائی گئی رقم غزہ کے محصورین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا، غزہ کے محصورین جیتی گئی رقم کے زیادہ مستحق ہیں، سٹرائیکر سلیمانی

جمعہ 4 جولائی 2014 06:41

الجزائر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء) الجزائر کی فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ میں کمائی گئی رقم غزہ کے محصورین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

فٹبال ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں جرمنی کو ٹف ٹائم دینے والی الجزائر کی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ ایونٹ میں کمائی گئی رقم اہل غزہ کو دی جائے گی۔اسٹرائیکر سلیمانی کے مطابق غزہ کے محصورین جیتی گئی رقم کے زیادہ مستحق ہیں ، الجزائر ٹیم کا ورلڈ کپ سے وطن واپسی پر بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :