”اسرائیلی پرچم“ سب سے زیادہ جلائے جانے والے پرچم میں پہلے نمبر پر آ گیا، غیر مسلم و امریکی ریاستوں میں ایران کا پرچم نذر آتش کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے

اتوار 3 مئی 2015 05:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء)مسلم ممالک سمیت دنیا بھر کے تمام ممالک میں ” اسرائیلی پالیسیوں“ کے خلاف احتجاج میں سب سے زیادہ جلائے جانے والے پرچم میں ”اسرائیلی پرچم“ پہلے نمبر پر آ گیا۔جبکہ مختلف جانوروں کے گلے میں اسرائیلی پرچم ڈال کر اسے جوتے مارنے کے رحجان میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

معاشی پالیسیوں،یہود و ہنود کے خلاف نفرت،فلسطینی مسلمانوں پر انتہائی ظلم اور گستا خانہ خاکوں اور کارٹونز کے حوالے سے دنیا بھر میں نکالی جانے والی ریلیز ،واکس اور احتجاجوں میں سب سے زیادہ بے حرمتی بھی اسرائیلی پرچم کی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مسلم ممالک میں امریکی پرچم کو جلانے کے واقعات میں کمی ہوئی ہے ہونے کے بعد ”اسرائیلی پرچم“ پہلے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ غیر مسلم امریکی ممالک میں ایران کا پرچم نذر آتش کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :