کھلناٹیسٹ:جارحانہ مزاج وہاب ریاض آگ بگولہ،شکیب الحسن کے ساتھ گرما گرمی ،دونوں میں سخت جملوں کا تبادلہ ، امپائرز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، مصباح نے معاملہ رفع دفع کرایا

اتوار 3 مئی 2015 05:32

کھلنا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) کھلناٹیسٹ کے آخری روز قومی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض اور بنگلہ دیشی بیٹسمین شکیب الحسن کے درمیان گرما گرمی واقعہ پیش آیا،وہاب ریاض سے وکٹ تو نہیں لی گئی، لیکن سارا غصہ بنگلہ دیشی بیٹسمین شکیب الحسن پر اتاردیا، کھلنا ٹیسٹ کے آخری روزسنگل لینے کے معاملے پر وہاب ریاض اورشکیب الحسن آمنے سامنے آگئے،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،امپائرز اور میچ ریفری نے واقعہ کا نوٹس لیا، کپتان مصباح کی انٹری سے معاملہ رفع دفع ہوا۔

متعلقہ عنوان :