کھلنا ٹیسٹ میں بیٹنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا، ٹیسٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے ڈبل سنچریاں بنائیں

اتوار 3 مئی 2015 05:31

کھلنا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء)پاکستان اور بنگلہ دیش کے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے ڈبل سینچریاں بنا کر ایک منفرد ریکارڈ بنا دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جانے والے کھلنا ٹیسٹ میں جہاں رنز کے انبار لگے وہیں کئی ریکارڈز بھی بنے، ان میں سے ایک منفرد ریکارڈ تو یہ ہے کہ ٹیسٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے ڈبل سنچریاں بنائیں۔پاکستان کے محمد حفیظ پہلی اننگز میں 224 رنز بنائے، بنگلادیشی اوپنر تمیم اقبال نے دوسری اننگز میں 206 رنز بناکر نیا رکارڈ قائم کردیا ،وہ بنگلادیش کی جانب سے ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے بیٹسمین بھی بن گئے ،ان سے قبل مشفق الرحیم نے ٹیسٹ میچز میں بنگلادیش کی جانب سے پہلی ڈبل سنچری بنائی تھی۔