پنجاب حکومت کا ورلڈ بینک سے 50 ملین ڈالر کا قرضہ،رقم صوبہ میں نوجوانوں کو فنی مہارت و گریجویٹس کیلئے نوکریوں پیدا کرنے پر خرچ ہو گی

اتوار 3 مئی 2015 05:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) پنجاب حکومت کا ورلڈ بینک سے پچاس ملین ڈالر کا قرضہ، رقم صوبہ میں نوجوانوں کو فنی مہارت اور گریجویٹس کیلئے نوکریوں پیدا کرنے پر خرچ ہو گی ، ورلڈ بینک کنٹری آفس اسلام آباد کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب حکومت نے ورلڈ بینک سے پچیس سال کے عرصہ کیلئے پچاس ملین ڈالر قرضہ لیا جس کے تحت غیر ہنر مند نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے پر پر خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں کو بیرون ممالک سے قرضہ لینے سے قبل اقتصادی امور ڈویژن سے منطوری لینا ضروری ہوتی ہے لیکن پنجاب حکومت نے اس حوالے سے کوئی منظوری نہیں لی ہے پنجاب حکومت کے جولائی تا دسمبر 2014 ء کے مجموعی مالی معاملات کے تحت صوبائی حکومت کے پاس ہی 61.2 ارب روپے کی زائد رقم موجود ہے اقتصادی امور ڈویژن حکام کے مطابق پنجاب کی جانب سے اس طرح قرضہ لینا وفاقی حکومت کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے پنجاب حکومت نے یہ قرض ورلڈ بینک کی ذیلی شاخ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن سے پچیس سال کیلئے آئی ڈی اے کی شرائط کے مطابق لیا ہے اس پروجیکٹ کے لئے صوبہ میں تقریباً ستر ہزار غیر ہنر مند نوجوانوں کو جانب کے حوالے سے ٹریننگ اور تعلیم دی جائے گی اس پروجیکٹ میں پندرہ فیصد خواتین کا حصہ بھی رکھا گیا ہے ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں بے روزگاری کی شرح سے زیادہ ہے اور پندرہ سے 64 سال کے درمیان کام کرنے والوں میں سے صرف 2.4 فیصد لوگوں نے فنی تربیت حاصل کی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :