ذوالفقار مرزا کی نظربند ی کیلئے سندھ حکومت کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ

اتوار 3 مئی 2015 05:35

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) ڈاکٹر ذوالفقار مرزاکو ایم پی اوکے تحت نظربند کرنے کی تیاری ،سابقہ وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے مسلسل حکومت سندھ اور پی پی پی کی مرکزی قیادت پرالزام تراشی اورمیڈیا ٹرائل کے بعدحکومت سندھ نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کونظربند کرنے کے لئے ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ کیاہے جبکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی ایک وجہ ضلع بدین میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنا بھی بتایاجا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ بدین میں ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کی حمایت میں ہزاروں افراد کی ریلی نے بدین میں پیپلزپارٹی کی اہمیت کوسوالیہ نشان بنادیاہے۔دوسری جانب ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے ایس ایس پی بدین خالد مصفطی کورائی چیلنج کرنا بھی اس سلسلے کی کڑی ہے

متعلقہ عنوان :