وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد میں 8 گھنٹے طویل قائم،دونوں ٹانگوں سے معذور نوجوان سخت سیکورٹی کے باوجو دوزیراعلی کی گاڑی کے پاس پہنچ گیا ،انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں پریشان، وزیر اعلیٰ سے ملاقات نہ کرنے دی گئی ،ڈی سی او نے ملازمت دینے کی یقین دہانی کرا کے اپنی ہی گاڑی میں بیٹھا

اتوار 3 مئی 2015 05:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا فیصل آباد میں 8 گھنٹے طویل قائم، اس موقع پر بے روزگاردونوں ٹانگوں سے معذور نوجوان سخت سیکورٹی کے باوجود وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی کے سامنے وزیراعلی کی گاڑی کے پاس پہنچنے میں کامیاب ہو گیا،انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں پریشان ، معذور نوجوان وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کرنا چاہتا تھا،مگر سیکورٹی اہلکاروں نے اس کو وزیر اعلیٰ تک پہنچنے نہ دیا،ڈی سی اوفیصل آبادنے ملاقات کرکے ملازمت دینے کی یقین دہانی کرا نے کے اپنی ہی گاڑ ی میں بیٹھا دیا ، خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دورہ فیصل آباد کے موقع پر زرعی یونیورسٹی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کررہے تھے کہ اس دوران گلستان کالونی کا رہائشی 15سال سے بے روزگار سیلم اخترنامی دونوں ٹانگوں سے معذور نوجوان سخت سیکورٹی کے باوجود زرعی یونیورسٹی پہنچنے میں کامیاب ہو گیا یہاں پر موجود ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ کے لئے درد سر بن گیا ، سیلم اخترنامی دونوں ٹانگوں سے معذور نوجوان نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ 15سال سے دربدر کی ٹھوکریں کھارہا ہے میرا والد واپڈا سے ریٹارٹر ہوچکاہے اورگھرکاخرچہ چلانے والاکوئی اور نہیں آج میں ہر صورت خادم اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کر کے ہی جائے گا جبکہ سیکورٹی پر موجود اہلکاروں کی تمام کوششیں ناکام ہونے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو نصف گھنٹے تک گاڑی کے پاس نہیں آنے دیا گیا اس دوران ڈی سی او فیصل آباد نورالاامین مینگل نے بے روزگار سیلم اخترنامی معذور نوجوان سے ملاقات کر کے اس یقین دہائی کرائی کہ وہ اس کو ملازمت دیگے ،نوجوان نے ان کی بات پر یقین کرتے ہوئے اپنی فائل ڈی سی اوکو دیدی،سیلم اخترنامی معذور نوجوان کاکہنا تھاکہ اس نے مختلف اداروں میں درخواستیں دے رکھی ہیں مگر سفارش نہ ہونے کی وجہ سے آج تک بے روزگار ہوں امید تھی کہ آج خادم اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعدمجھے ملازمت مل جائے گی مگر سخت سیکورٹی اوردونوں ٹانگوں سے معذور ہونے کی بناء پر نہیں مل سکامیری وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف سے اپیل ہے کہ مجھے وہ کس بھی محکمہ میں ملازت کے احکامات جاری کریں۔